#بلاگ #پاکستان #ٹیکنالوجی #سفر #سیاست #طرز زندگی #فیشن #کاروبار #کھانا #کھیل

2017 میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے خواجہ آصف کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس گھر سے بہت خوب صورت یادیں وابستہ ہیں، خواجہ آصف کے والد سے بہت شفقت والا رشتہ تھا، خواجہ آصف سے تعلق کالج کے زمانے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم کے ساتھ نبھا رہا ہوں، بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں، اقتدار بھی دیکھا اور اپوزیشن میں بھی بیٹھے، میری جیلوں، جلاوطنی اور مقدمات کا دور اقتدار سے زیادہ ہے، میں نے مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1993 میں وجوہات تھی مجھے ہٹایا گیا، اس وقت ہم پاکستان سے غربت ختم کر رہے تھے، ہماری بلاوجہ حکومت ختم کی گئی، اگر ہمارے راستوں میں رکاوٹیں نہ ہوتیں تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا،اں جھوٹے مقدمات میں واعظم کو جیلوں میں ڈالا جائے تو ملک کیسے چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار کو چھوڑیں 2017 میں ملک کس قدر ترقی کی راہوں پر گامزن تھا، روپیہ کی قدر تھی، مہنگائی ختم تھی، پاکستان سی پیک  کے منصوبے پر تیزی سے گامزن تھا، اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین اسٹاک میں شمار ہوتا تھا، کیا ضرورت تھی ہمارے خلاف سازش کرنے کی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ججوں نے خلاف فیصلہ دے کر چھٹی کروا دی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *